کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے  گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونی ورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12  کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں