ایک خاص مقصد کے تحت کراچی کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی رینجرز

کراچی: ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن بحال کرنے کے لئے رینجرز کو 3 سال میں جو اختیارات ملے اس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں جب کہ ایک خاص مقصد کے تحت شہر کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔

جامعہ کراچی میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے لیکن ایک خاص مقصد کے تحت اس شہر کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی اور 1980 سے لے کر اب تک 72 ہزار شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے رینجرز کو تعینات کیا گیا لیکن اختیارات نہیں دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  رینجرز کو اختیارات 2013 میں ملے اور کراچی آپریشن شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے جو سب کے سامنے ہے

میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والےادارے باہمی تعاون سے کراچی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،عوام کے تعاون کے بغیر کراچی آپریشن میں کامی ممکن نہیں، منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے شہری بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں