انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

لاہور(آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے کے سہولت کار کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے لاہور مال روڈ پر دھماکے کے حملہ آور کے سہولت کار کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاواضح رہے کہ 13 فروری بروز پیر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد اکرم گوندل سمیت 14 افراد شہید اور 78 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں