لاہور ، اسلام پورہ سے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ ‘ نقدی اور موبائل فونز برآمد

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل ‘ اسلحہ ‘ نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ ہفتہ کو پولیس نے لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں گینگ کا سرغنہ عثمان عرف سونی ‘ کمال اور شہزاد شامل ہیں۔ جبکہ ملزموں کے قبضے سے 8مسروقہ موٹر سائیکلیں ‘ اسلحہ ‘ نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے

کیٹاگری میں : Lahore

اپنا تبصرہ بھیجیں