وزیراعظم نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا گرین سگنل دیدیا

لاہور: وزیراعظم  نوازشریف نے لاہور میں  پی ایس ایل كا فائنل كرانے كا گرین سگنل دیتے ہوئے وزیراعلی شہبازشریف كو اداروں  كے ساتھ مل كر بہترین سكیورٹی اقدامات كرانے كا ٹاسك دیدیا۔

رپورٹس كے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے غیر رسمی گفتگو كرتے ہوئے پاكستان سپر لیگ ٹو كا فائنل لاہور میں  كرانے كا گرین سگنل  دیتے ہوئے كہا ہے كہ بطور وزیراعلی پنجاب تمام قانون نافذ كرنے والے اداروں  كے ساتھ مل كر بہترین سكیورٹی اقدامات كئے جائیں  تاكہ پاكستان كی عوام كو غیر ملكی كركٹ اسٹارز دوبارہ سے یہاں  اپنی كاركردگی دكھاتے ہوئے نظر  آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں