قومی ٹی20ٹورنامنٹ،شاہد آفریدی کی معذرت،یونس خان کا ٹکا سے جواب

لاہور ۔ پاکستان کا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ25اگست سے16ستمبر تک شیڈول ہے جس میں قومی ٹیم کے سٹارز کھلاڑی شرکت نہیں کریں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی غیرملکی لیگز اور کاونٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔ تاہم حالیہ ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ اٹھالئے۔

پی سی بی چیئرمین کا الیکشن سلیکشن بن گیا،نجم سیٹھی بلا مقابلہ منتخب

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود شاہد آفریدی سے قومی ٹی ٹوئنٹی میں دستیابی کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایونٹ کھیلنے سے معذرت کرلی۔ سینئر بیٹسمین یونس خان نے بھی ٹکا سے جواب دے ڈالا۔ یونس خان نے کچھ وقت لینے کے بعد انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کس مقصد کیلئے ٹورنامنٹ کھیلوں۔سابق کپتان 43 سالہ مصباح الحق نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے دستیابی ظاہر کی ہے وہ فیصل آباد کی نمائندگی کریں گے۔ تاہم عمراکمل کی ایونٹ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں