پی ایس ایل تھری ،نوجوان کر کٹرز کی کیٹیگریز میں ترقی کا فیصلہ

لاہور ۔ قومی کے فاسٹ بولر حسن علی اور اسپنر شاداب خان کو بہترین کارکردگی کا صلہ ملنے لگا ہے۔ آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی میں دھوم مچانے کے بعد دونوں کھلاڑی ان دنوں کیربیئن پریمیئرلیگ میں اپنی کارکردگی سے سب کو گرویدہ بنارہے ہیں۔

قومی ٹی20ٹورنامنٹ،شاہد آفریدی کی معذرت،یونس خان کا ٹکا سے جواب

دونوں کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں بطور ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہوئے تھے جن کی اب ترقی ہوگئی ہے، حسن علی اور شاداب خان کاپی ایس ایل تھری میں انتخاب گولڈ کیٹگری میں ہوگا۔ محمد عامر بھی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے۔ پی ایس ایل تھری کیلئے نیلامی اکتوبر میں ہوگی جس کیلئے سلیکٹرز نے70 پاکستانی کرکٹرز کی فہرست تیار کی ہے۔ جس میں کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں اتارچڑھاو آیا ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل کی فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریزپراعتراض اٹھادیا ہے۔ فرنچائز کیلئے20 میں 10کھلاڑیوں کو برقراررکھنا لازمی ہے۔ پلاٹینم میں اگرکسی کے پاس2 کرکٹرز ہونگے مگر دیگر کیٹیگریز سے اس کے اگرتین کرکٹرزپرموٹ ہوکرآگئے تو ٹیم کے پاس5 ایسے کھلاڑیوں ہوجائیں گے یوں اس فرنچائز کو دیگر کو ہٹانا ہوگا۔ فرنچائززمالکان کا اعتراض دور کرنے کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مالکان سے میٹنگ کی اوراعتراض دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں