ثانیہ مرزا راجرز کپ ویمنز ڈبلزکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بھارتی ٹینس سٹارا اور دار شوئی پینگ نے رسکی اور ڈیوس کی جوڑی کو شکست دی
ٹورنٹو . سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسکی اور ڈیوس پر مشتمل امریکن جوڑی کو 7-6 اور 6-3 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ثانیہ مرزا اور شوئی پینگ کو کوارٹر فائنل میں روڈیونووا اور کشنوک کا چیلنج درپیش ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں