مزاحیہ اسٹارزید علی نے مداحوں کو حیران کردیا، 18 دنوں کے اندر شادی کرنے والا ہوں

اسلام آباد ۔ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مشہور ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی کے مطابق وہ بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور یہ خبر سنتے ہی ان کے مداحوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔زید علی نے اپنے فیس بک اکانٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ’18 دنوں کے اندر شادی کرنے جارہے ہیں۔اور اس اعلان کے بعد بہت سی لڑکیوں کا دل ٹوٹ گیا۔زید علی کس سے شادی کررہے ہیں، یہ بات کا تو اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ گزشتہ سال ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زید علی نے بتایا تھا کہ ان کے والدین کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں اگر وہ اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں۔

رنویر سنگھ روہت شیٹھی کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گے

زید کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے مجھے اجازت دی ہے کہ میں کسی سے بھی شادی کرسکتا ہوں، میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، جس کا میڈیا یا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، اس وقت میں صرف 21 سال کا ہوں، اس لیے ابھی میری شادی میں کچھ سال ہیں، میری پسند کی شادی میں یقیناًکوئی مسائل سامنے نہیں آئیں گے۔تاہم جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان اپنے لیے لڑکی پسند کرنے آئے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، ویسے پاکستان میں بہت خوبصورت لڑکیاں موجود ہیں۔اب جبکہ انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے فیس بک پر پوسٹ کیا ہے، تو ہمیں امید ہے کہ وہ پھر سے اپنے مداحوں سے مذاق نہ کررہے ہوں۔خیال رہے کہ 2014 میں زید علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دوست کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔تاہم اگلے ہی دن انہوں نے اس پوسٹ کو اپ ڈیٹ کیا اور لکھا کہ میری منگنی نہیں ہوئی، دراصل میں سب کو اپریل فول بنا رہا تھا۔لیکن مداحوں کو ان کا یہ مذاق کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا، جس پر انہوں نے دوبارہ ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ یہ سب کچھ مذاق میں کیا گیا کیوں کہ اپریل فول ڈے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں