سیاسی ہلچل:سٹاک ایکسچینج میں مندی، 65 ارب ڈوب گئے

کاروبار کے آغاز پر تیزی،کے ایس ای 100انڈیکس 46200پوائنٹس کی سطح چھونے کے بعد 300سے زائد پوائنٹس گر گیا،سرمایہ کا حجم 94کھرب پر آ گیا
کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک روزکی تیزی کے بعد ایک بار پھر مندی کا شکار ہو گئی ،سیاسی ہلچل کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46200پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد300سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 45600پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 65ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 95کھرب روپے سے گھٹ کر94کھرب روپے پر آگیا ۔کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا ،سٹیل ،بینکنگ ،ریفائنری ،توانائی اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46000،46100 اور46200پوائنٹس کی 3نفسیاتی حدیں عبور کر گیا تھا، بعد ازاں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے انڈیکس 45572 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا ،تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس 45600 پوائنٹس کی حد پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔سٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں ایک بار پھر سیاسی پارہ بلند ہونے سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں اور وہ پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں فی الوقت کوئی نیا ٹریگر نہ ہونا بھی مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بن رہا ہے ۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 364.79 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 45998.81پوائنٹس سے کم ہو کر 45634.02 پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح 226.17 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 23587.99پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 221پوائنٹس کمی سے 32494.67 پوائنٹس سے گھٹ کر 32272.69 پوائنٹس ہو گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65 ارب 19 کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار 121روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم95کھرب 43 ارب 35 کروڑ 40لاکھ 26ہزار432روپے سے کم ہو کر 94 کھرب 78ارب 16کروڑ13لاکھ 14 ہزار 311 روپے رہ گیا۔ جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں 9 ارب روپے مالیت کے 17 کروڑ 52 لاکھ 69ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 380کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزید پڑھیں :مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 120 ارب شامل کر دی د ئیے

کاروبار کے لحاظ سے ایزگارڈ نائن 1کروڑ9لاکھ ،عائشہ سٹیل مل 95لاکھ89ہزار ،بینک آف پنجاب 95لاکھ ،پاک الیکٹران 91لاکھ اور پاک ریفائنری 85لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے مری بریوری کے بھاؤ میں33.71روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں14روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ہینو پاک موٹرز کے بھاؤ میں35روپے اور ایکسائیڈ پاک کے بھاؤ میں 23.99روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

latest pakistan urdu news:read more

اپنا تبصرہ بھیجیں