مالی سال 2016-17، کھادوں کی برآمدات میں 100فیصد اضافہ

زیرتبصرہ مدت کے دوران کیمیکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں 9.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی ادارہ شماریات 
کراچی:گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف قسم کی کھادوں کی برآمدات میں 100فیصد جبکہ زیرتبصرہ مدت کے دوران کیمیکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں 9.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق 30جون 2017کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کھادوں کی برآمدات میں گذشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلے میں مجموعی طورپر100فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 44 ہزار 250 میٹرک ٹن کھاد برآمد کیا گیا جس سے 10.58ملین ڈالرکا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2015-16میں کھادوں کی برآمدات نہیں ہوسکی تھیں۔دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران کیمیکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں 9.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق 30جون 2017کو ختم ہونے والے سال کے دوران کیمیکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم87 کروڑ84لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں :ڈیجیٹل یاکرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت نہیں : ایف پی سی سی آئی

جبکہ مالی سال 2015-16 میں کیمیکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات سے 80کروڑ43لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا،یوں کیمیکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طور پر 9.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران 9029میٹرک ٹن فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات ہوئیں جس سے 21کروڑ22لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سے پیوستہ سال میں فارما مصنوعات کی برآمدات سے 20کروڑ48 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا ،اس طرح فارما مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طور پر3.63فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

daily latest news in urdu:read more

اپنا تبصرہ بھیجیں