کارگو صنعت کو اسکیننگ کی مدد سے بڑھایا جاسکتا ہے ،حاصل بزنجو

درآمدات اور برآمدات کو سہل بنانے کیلئے موثر نظام وقت کی اہم ضرورت ہے وفاقی وزیر کا 7ویں سسٹین ایبل شپنگ ، لوجسٹکس اینڈ سپلائی چین کانفرنس سے خطاب
کراچی :وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں درآمدات اور برآمدات کو سہل بنانے کے لیے موثر نظام وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر لائحہ عمل زیرغور ہے ، گارگو کی صنعت کوبین الاقوامی سطح کی اسکیننگ کی مدد سے بڑھایا جاسکتا ہے ۔ 7ویں سسٹین ایبل شپنگ ، لوجسٹکس اینڈ سپلائی چین کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نہ صرف شپنگ اور لاجسٹکس سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی بلکہ بزنس کمیونٹی سے بھی ان کے مسائل کے ممکنہ حل کے لیے مشاورت طلب کی ۔ اس موقع پر انھوں نے بندرگاہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سمندر کو آلودگی سے پاک رکھنے پر بھی زور دیا

مزید پڑھیں :پٹرول کی ماہانہ کھپت ریکارڈ6لاکھ ٹن کی سطح سے بڑھ گئی

جبکہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کانام منسٹری آف میری ٹائم رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔ تقریب سے پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف ،وائس ایڈمرل سید عارف اﷲ حسینی ، چیئر مین سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن، پی این ایس سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد صدیقی، آئی سی سی پاکستان کے چیئرمین طارق رنگون والا، ہوم پیک فریٹ کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفسیر اے ہاشم، ڈائریکٹر سپلائی چین گیٹس فارما محمد حنیف اجاری سمیت دیگر معروف اسپیکرز نے خطاب کیا۔

latest international news in urdu:read more

اپنا تبصرہ بھیجیں