کرس گیل نے خود کو ٹی ٹوئنٹی کا موجد قرار دیدیا

گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں
بیسیٹر ۔ کرس گیل نے خود کو ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو ایک کمنٹیٹر فرض کریں اور میدان میں موجود کرس گیل کے بارے میں کچھ کہیں توانھوں نے خود سرائی کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھو طوفان بیٹنگ کے لیے آرہا ہے، اس کا نام کرس گیل ہے، وہ بہت ہی ظالم ہے۔

بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کا رواں سال 90ہزار کلومیٹر سفر

مجھے بولرز سے ہمدردی محسوس ہورہی ہے، کرس گیل تم لاجواب ہو، یہ گیل کی طاقت ہے اسے غور سے دیکھو۔یاد رہے کہ گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔ وہ اس وقت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں