کیریبئن پریمیئر لیگ، شاداب خان کی تباہ کن باؤلنگ ،4اوورز میں 4شکار

سپیل کی پہلی ہی گیند پر خطرناک نظر آنے والے مارٹن گپٹل کو پوویلین بھیج دیا ،ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرزنے میچ جیت لیا

ٹرینیڈاڈ ۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائیٹ رائیڈر ز کے پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان کے شاندار بالنگ سپیل نے ان کی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلا دی ۔کوئنز پارک اوول ،پورٹ آف سپین ، ٹرینیڈاڈمیں کھیلے گئے اس میچ میں گیانا ایمزون واریئرز کے اوپنرز اپنی ٹیم کو 3اوور ز میں 40رنز کا آغاز فراہم کرچکے تھے.

کرس گیل نے خود کو ٹی ٹوئنٹی کا موجد قرار دیدیا

جب شاداب خان پہلی بار بالنگ کے لیے آئے ،انہوں نے اپنے سپیل کی پہلی ہی گیند پر خطرناک نظر آنے والے مارٹن گپٹل کو پوویلین بھیجا،اس کے بعد جب وہ دوبارہ باؤلنگ کروانے آئے تو اپنے نئے سپیل کی پہلی ہی گیند پر جیسن محمد کی وکٹ حاصل کی ، اننگز کے 18اوور میں میں شاداب نے پہلے روشون پریمس اور پھر اگلی ہی گیند پر سہیل تنویر کی وکٹ حاصل کی ،انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 4اوورز میں 28رنز دیکر 4شکا ر کیے جبکہ کیریبئن پریمیئر لیگ میں وہ اب تک 4میچز میں 10.50کی اوسط سے8شکار کرچکے ہیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ5.25رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں