گوام پر کچھ ہوا تو شمالی کوریا مصیبت میں پڑ جائے گا:امریکی صدر

نیو جرسی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گوام میں اس کی سرزمین پر کچھ بھی ہوا تو شمالی کوریا کو بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست نیو جرسی میں گولف ریزارٹ بیڈمنسٹر میں بات کرتے ہوئے انھوں نے اس بات کا وعدہ کیا کہ مجھ پر یقین کیجیے کہ گوام کی سرزمین پوری طرح سے محفوظ رہے گی۔انھوں نے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر مزید جتنی ممکن ہیں اتنی سخت پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کی بہت ہی خطرناک صورتحال کے بارے میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بھی بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس سے کام بن جائے گا۔ میں آپ سے اتنا کہہ سکتا ہوں کہ صدر ٹرمپ سے زیادہ بہتر کوئی اور پر امن حل کو پسند نہیں کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :یمن میں ہیلی کاپٹرحادثے میں 4 اماراتی فوجی ہلاک ہو گئے

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ پر امن حل کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو ایک اور دھمکی آمیز پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

daily latest urdu news:read more

اپنا تبصرہ بھیجیں