یمن میں ہیلی کاپٹرحادثے میں 4 اماراتی فوجی ہلاک ہو گئے

عدن: یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم سے کم 4 اماراتی فوجی جاں بحق ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو یمن کی شبوا گورنری میں پیش آیا۔فنی خرابی کے بعد کپتان نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 4 اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے۔یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ شبوا میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں :چار ممالک میں دو کروڑ افراد کو فاقہ کشی کا خطرہ، اقوام متحدہ متحرک

ان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کا نتیجہ تھا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ 

daily latest news in urdu:read more

اپنا تبصرہ بھیجیں