کراچی: مسافر وین میں سلنڈر دھماکہ،6 ہلاک

کراچی کے علاقے گارڈن میں سلنڈر دھماکے کے بعد مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
کراچی کے علاقے گارڈن جیلانی مسجد کے قریب لسبیلہ سے ہاکس بے جانے والی مسافر وین میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے دھماکہ ہوا اور وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں موقع پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد علی، ان کی اہلیہ سلیم اور تین بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق البیلہ چوک کے رہائشی دو خاندان پکنک منانے کی غرض سے ہاکس بے جارہے تھے کہ گارڈن کے مقام پر وین میں موجود گیس سلنڈر اچانک لیک ہونے سے وین میں آگ لگی جس کے فوراً بعد وین ڈرائیور اور آگے بیٹھے دو بچوں نے گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچائی لیکن پیچھے بیٹھے 6 افراد باہر نہ نکل سکے اور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں :آرٹیکل 62، 63 کا اطلاق ججز اور جرنیلوں پر بھی ہونا چاہیے: سراج الحق

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں موجود دونوں سلنڈر صحیح حالت میں ہیں، ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے ۔

international urdu news paper:read more

اپنا تبصرہ بھیجیں