بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کوگرفتارکرلیا گیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرلیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے 9 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں جماعت اسلامی کے امیر مقبول احمد، نائب امیر شفیق الرحمان اور سابق رکن پارلیمان غلام پرور بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :شمالی کوریا کے پہلےجوہری تجربے کو11 سال مکمل ہوگئے

پولیس کے مطابق ان افراد کو ایک خفیہ اجلاس کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اعلیٰ بنگلہ دیشی عدالت نے 2013ء میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کوگرفتارکرلیا گیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں