بھارت سرکارمقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نئی دلی سرکار جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی۔ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ نکالا جانا اقوام متحدہ کی مسلسل اور بدترین ناکامی ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں خطاب کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ترک نوآبادیات ایجنڈا مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر نامکمل رہے گا۔ بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال نہ صرف جنگی جرم ہے بلکہ انسانی تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر بینائی چھینے جانے کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ اس ظلم نے معصوم کشمیریوں کی ایک نسل کو بینائی سے محروم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا نوآبادی سے دستبرداری کا ایجنڈا اس وقت تک ناکام ہے جب تک کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل نہیں نکالا جاتا۔

مزید پڑھیں :غیرفعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنےکا فیصلہ

ملیحہ لودھی نے کہا کہ 70 سال سے بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دھونس اور دھوکہ دہی سے بے وقوف بنا رہا ہے اور ہزاروں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کشمیریوں کے حق آزادی کو کچلنے کی سازش ہے ۔اقوم متحدہ میں پاکستان کی مندوب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کا پرامن نہتے کشمیری مظاہرین پر پیلیٹ گن کے استعمال اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی بینائی چھین لینے کے عمل کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بھارت سرکارمقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں