تباہ کن سپیل پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں : وہاب ریاض

دبئی ۔ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5 بار رن اپ بھول جانے کے معاملے پر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ، کرکٹ کا حصہ ہے اور ایسا ہو جاتا ہے لیکن یہ ٹیم کی بہتری کیلئے ہی تھا کیونکہ میں کوئی نو بال نہیں کروانا چاہتا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی سے گفتگو کے دوران وہاب ریاض سے سوال پوچھا گیا کہ جس تباہ کن سپیل کیلئے آپ مشہور ہیں وہ ہم نے دبئی میں پھر دیکھا ، بڑی جان لگائی آپ نے ، کیا یہ بار بار رن اپ بھول جانے پر غصے کا نتیجہ تھا یا کچھ اور تھا؟ وہاب ریاض نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں تھا، یہ کرکٹ ہے اور اس میں ایسا ہو جاتا ہے ، رن اپ بھول گیا تھا اور وہ بھی اس لئے کہ میرے قدم ذرا بڑے اٹھ رہے تھے اور اس وجہ سے نو بال کا مسئلہ ہوتا ہے تو میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ نو بال کرواں۔

ملتان سلطان کا شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ

جہاں تک تباہ کن سپیل کی بات ہے تو سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا رتا ہوں۔ میں ماضی میں بھی ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھاتا آ رہا تھا اور اب دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا تھا جبکہ ہم ایک میچ ہار بھی چکے ہیں اس لئے میں یہ سوچ کر آیا تھا کہ کچھ ایسا کروں کہ اپنی ٹیم کو اچھی پوزیشن میں لاں اور میچ جتواں، تو اللہ کا شکر ہے کہ ہو گیا۔ وہاب ریاض سے پھر سوال کیا گیا کہ آپ نے ساڑھے سات منٹ میں اوور مکمل کیا تو جب ایک نہیں، دو نہیں بلکہ کئی بار ایسا ہوتا ہے تو بالر بھی کہیں کھو جاتا ہے اور اس کی توجہ بٹ جاتی ہے تو اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا؟وہاب ریاض پھر مسکرائے اور جواب دیا کہ میں خود اپنے آپ پر ہنس رہا تھا کہ یہ کر کیا رہا ہوں، اور مجھے یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں لگا۔ یہ ٹیم کی بہتری کیلئے ہی تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میں کافی پیچھے سے گیند کر دوں یا نو بال کروا دوں، اور مجھے شاٹ لگ جائے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے اور کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے

Summary
Review Date
Reviewed Item
تباہ کن سپیل پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں : وہاب ریاض
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں