لاہورسیالکوٹ موٹروے کی تکمیل پر44 ارب خرچ کرنیکااعلان

موٹروے کی تعمیر کیلئے مطلوبہ زمین کی خریداری کا مرحلہ مکمل ، مالکان میں 5ارب 90کروڑ40 لاکھ تقسیم کر دئیے ، منشاء اللہ بٹ
لاہور:صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر میں سڑکوں کا جال بچھا کر ذرائع آمد و رفت میں سہولیات پیدا کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہیں اس مقصد کیلئے سیالکوٹ کو انٹرنیشنل شہر بنانے اور معاشی ترقی میں انقلاب برپا کرنے کے لئے91کلومیٹر طویل لاہور سیالکوٹ موٹروے پراجیکٹ کی تکمیل پر مجموعی طور پر تقریبا44 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، ‘نیشنل ہائی وے اتھارٹی گورنمنٹ آف پاکستان کے میگا پراجیکٹ کا کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی نگرانی میں چار سیکشن میں شروع ہوچکا ہے جبکہ موٹروے کی تعمیر کیلئے مطلوبہ زمین کی خریداری کا مرحلہ پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ہے اور زمین کے مالکان میں مجموعی طور پر 5ارب 90کروڑ40 لاکھ روپے کے معاوضہ جات تقسیم کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ بات صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کے مختلف سیکشنز پر جاری تعمیراتی و ترقی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی،اس موقع پر میئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام کے علاوہ این ایچ اے اورایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں :سونےکی فی تولہ قیمت 500روپےاضافہ سے52500ہوگئی

محمد منشاء اللہ بٹ نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی 4لین ہونگی جس میں 8انٹر چینجز بھی تعمیر کئے جائیں گے جبکہ سروس ایریاِ، آئی ٹی ایس ، فسٹ ایڈ میڈیکل سنٹر ، ہارٹی کلچرل اور منی سروس ایریا بھی منصوبہ کا حصہ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس منصوبے میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسلٹینسی رسالپور کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ منصوبہ لاہور اور سیالکوٹ کے عوام کو اور زیادہ قریب لے آئے گا اور علاقہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گااورمنصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ہفتہ وارآن گراؤنڈ پراگرس چیک کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبہ میں زمین کی 100فیصدی نشاندہی مکمل ہوچکی ہے اور زمین این ایچ اے کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ ارتھ کا کام 16فیصد اور اسٹریکچر ز کا کام تقریبا 6فیصد ی مکمل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس منصوبہ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ مقررہ ٹائم لائن کے اندر اس منصوبہ کی تکمیل ممکن ہوسکے ۔ صوبائی وزیر نے شہباز شریف فلائی اوور سبلائم چوک کے زیر تعمیر منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے ایکسئین ہائیوے کو ہدایت کی ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
لاہورسیالکوٹ موٹروے کی تکمیل پر44 ارب خرچ کرنیکااعلان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں