ایک سیریز میں ناکام سرفرازپر تنقید درست نہیں،وسیم اکرم

نئے ٹیسٹ کپتان کو سنبھلنے کیلئے تھوڑا سا وقت دینا چاہئے ،سابق قومی کپتان
اسلام آباد ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے وقت کے بہترین فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایک سیریز ہارنے کی بنیاد پر سرفراز احمد پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ نئے ٹیسٹ کپتان کو سنبھلنے کیلئے تھوڑا سا وقت دینا چاہئے ۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں قیادت کرنا ایک نیا تجربہ ہے اور ویسے بھی سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی کو ایک سیریز میں پورا کرنا ممکن نہیں ہے لہٰذا ناقدین فوری طور پر کپتان کو ناکامی کیلئے مورد الزام نہ ٹھہرائیں کیونکہ ابھی انہیں بہت سیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم بھی کچھ کھلاڑیوں کے جانے کے بعد نئی اور ناتجربہ کار ہے اور یہ بات بھی پیش نظر رکھی جائے کہ سری لنکا نے اس سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقبول ترین، طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ ایک بار پھر متحد ہوگیا

سری لنکا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب پہلی ٹیم 480 رنز کر جائے اور شدید گرمی میں بڑے ہدف کا تعاقب کرنا پڑے تو یہ کوئی آسان کام نہیں ہوتا اور پاکستانی ٹیم اسی وجہ سے ناکام ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے بعد پہلی سیریز میں ان کی کمی کو پورا کرنا ممکن نہیں تھا اور یوں بھی ٹیسٹ میں چوتھے اور پانچویں دن تین سو سے زیادہ اسکور کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نیا کپتان ہے جس کو تھوڑا سا وقت دینا ہوگا، محض ایک سیریز کے نتیجے پر تنقید کرنا درست نہیں کیونکہ ٹیم میں سرفراز احمد کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ایک سیریز میں ناکام سرفرازپر تنقید درست نہیں،وسیم اکرم
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں