بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں

کیریئر کا آغاز 1973 میں کیا ، 48 سالہ فلمی کیریئر میں متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں
ان کے بیٹے ابھیشک اور بہو ایشوریہ رائے بھی فلموں میں اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں
ممبئی ۔ عظیم فنکار اور بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن نے زندگی کی 75بہاریں دیکھ لیں ۔ وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایسا ستارہ ہیں جو 48 سال سے جگمگا رہا ہے ۔ سدابہار سپر سٹار امیتابھ بچن بالی ووڈ کی تاریخ کے عظیم اداکار ہیں ۔ ڈائیلاگ ، ایکشن ، رقص اور گلوکاری امیتابھ ہر رنگ میں امر ہیں ۔ انیس سو انہتر میں فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ اداکاری میں جتنا نام امیتابھ نے کمایا کسی اور کے حصے میں نہیں آیا ۔ شہنشاہ ، بگ بی اور لیجنڈ ، چاہنے والوں نے انہیں کئی نام دیئے ۔صدی کے سب سے بڑے فنکار کا اعزاز بھی امیتابھ بچن کے حصے آیا ۔ ان کا 48 سالہ فلمی کیرئیر آج بھی کامیابی سے جاری ہے ۔ امیتابھ بچن نے کیریئر کا آغاز فلم سات ہندوستانی سے کیا ۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم تھی جو سپرفلاپ گئی ، صرف یہی نہیں بلکہ امیتابھ نے کیریئر کے آغاز میں جن فلموں میں کام کیا ان میں مسلسل 7 فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کا منحوس اداکار کہا جانے لگا ۔فلمساز انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے ۔

’’جڑواں ٹو‘‘ ورون کی کامیاب ترین فلموں میں شامل

امیتابھ بچن کو عروج 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم زنجیر سے ملا جس میں انہوں نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا ۔ 1975 میں انہیں فلم دیوار میں کاسٹ کیا گیا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ۔ 15 اگست 1975 کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جانے والی فلم شعلے نے بالی ووڈ سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا بزنس کیا ، اس فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز قائم کئے اور امیتابھ کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں کیا جانے لگا ، 2000 میں ان کی فلم محبتیں ریلیز ہوئی جس میں ان کی اداکاری کی تعریف تو کی گئی مگر فلم باکس آفس پر عوامی پسندیدگی حاصل نہ کرسکی ۔2000 میں امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز بطور میزبان پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی سے کیا ۔ مگر ان کی بیماری کی وجہ سے اس پروگرام کو مختصر کرنا پڑا ، بعد میں انہیں 2009 میں بگ باس کے تیسرے سیزن کیلئے منتخب کیا گیا ۔ امیتابھ بچن نے فلموں کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی خدمات انجام دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے انتھک کام کیا ۔ انہیں فلمی خدمات کے اعتراف میں پدما بھوشن ، پدما شری ، پدما بھوشن ، لیجن آف آنر ، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد تمغوں سے نوازا گیا ۔ان کے بیٹے ابھیشک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن بھی فلموں میں اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ امیتابھ بچن کا کیریئر کے عروج میں اداکارہ ریکھا کے ساتھ افیئر ہندوستان کے بچے بچے کی زبان پر عام تھا مگر اسی دور میں جیہ بہادری نے امیتابھ بچن سے شادی کر لی جو آج تک کامیابی سے قائم ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں