بجلی کی بہتر پیداوارکیلئےالیکٹرک سٹی پالیسی کا منصوبہ تیار

ملک میں بجلی کی پیدوار کے لیے موجود وسائل کو بہتراور موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اقدامات تجویز کئے جائیں گے
اسلام آباد : ملک میں بجلی کی پیدوار کے شعبے اور انرجی مکس کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے نیشنل الیکڑک سٹی پالیسی بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے لیے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔دستاویز کے مطابق نئی الیکٹرک سٹی پالیسی اور الیکڑک سٹی پلان میں ملک میں بجلی کی پیدوار کے لیے موجود وسائل کو بہتراور موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ نئے الیکٹرک سٹی پلان میں تمام صوبائی حکومتوں اور سی سی آئی کی منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں :سی پیک کےتحت تجارت کیلئےٹرانسپورٹرزکی رجسٹریشن کا فیصلہ

اس سے قبل نیشنل پاور پالیسی میں صرف پاور سیکٹر کو آپریشنل کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ پاورپالیسی میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات شامل تھے تاہم جنریشن مکس کو اس میں زیادہ فوکس نہیں کیا گیا تھا۔ نئے الیکڑک سٹی پلان کے تحت تمام وسائل ملک میں موجود مختلف ذرائع کو وقتا فوقتا بہترین طر یقے سے بروئے کار لانا ہے اور بجلی کے نرخوں کے نظام کو مزید بہتر بناناہے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بجلی کی بہتر پیداوارکیلئےالیکٹرک سٹی پالیسی کا منصوبہ تیار
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں