’’جڑواں ٹو‘‘ ورون کی کامیاب ترین فلموں میں شامل

’’جڑواں ٹو‘‘ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم جڑواں کا سیکوئل ہے
ورون دھون کی پہلی فلم ہی کامیاب ثابت ہوئی اور یوں وہ ہدایت کاروں کی نگاہ کا مرکز بن گئے
ممبئی ۔ بالی ووڈ کے نوجوان اداکاری ورون دھون کی نئی فلم ’جڑواں ٹو‘ ان کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون ہٹ پر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں اور ان کا شمار اب ان چند اداکاروں میں ہونے لگا جو فلمی کریئر کے ابتدا میں ہی عروج پر ہیں جب کہ نوجوان اداکار کی اب تک کوئی بھی فلم فلاپ نہیں ہوئی ۔ہدایت کار کرن جوہر کی فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے ورون دھون کی پہلی فلم ہی کامیاب ثابت ہوئی اور یوں وہ ہدایت کاروں کی نگاہ کا مرکز بن گئے اورجیسے جیسے وہ آگے بڑھتے گئے ان کی کامیابی کا سلسلہ بھی مزید بڑھتا گیا۔

ہریتھک نے آخرکار طلاق پر خاموشی توڑ دی

گزشتہ ہفتے وروون کی فلم ’’جڑواں ٹو‘‘ نے صرف 8 دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کیا اور اب فلم وروون کی فلموں کے تمام تر ریکارڈ توڑتے ہوئے ان کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے۔ فلم نے اب تک 119 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جب کہ ان کی پچھلی سب سے کامیاب فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ تھی جس نے 116 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔’’جڑواں ٹو‘‘ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم جڑواں کا سیکوئل ہے جس میں نوجوان اداکار ورون دھون ڈبل رول میں دکھائی دیے جب کہ ان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنوں بھی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں جب کہ فلم میں جڑواں کے اصل ہیرو سلمان خان نے بھی مختصر کردار ادا کیا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
’’جڑواں ٹو‘‘ ورون کی کامیاب ترین فلموں میں شامل
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں