علی بابا گروپ کا ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹرزقائم کرنیکا اعلان

چین کی بڑی ای کامرس کمپنی سے بیرون ممالک میں 8 ریسرچ سنٹرز قائم کرے گی
بیجنگ : چین کی بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ نے بیرون ملک ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹرز قائم کرنے کے لئے15 بلین ڈالر کی سرمایا کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو علی بابا سے جاری ایک بیان کے مطابق ای کامرس، لاجسٹک اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے تحت علی بابا بیرون ممالک میں 8 ریسرچ سنٹرز قائم کرے گی جس پر 15 بلین ڈالر کی لاگت متوقع ہے۔ہنگزاؤ میں ایک کمپیوٹنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی بابا کے چیئرمین جیک ماء نے کہا کہ علی بابا کی ڈیمو(ڈی اے ایم او) اکیڈمی چین سمیت اسرائیل،امریکا،روس اور سنگا پور میں آٹھ ریسرچ سنٹر بنائے گی جن میں آرٹیفیشل انٹلیجنس،کوانٹم کمپیوٹنگ اور فن ٹیک کے شعبوں میں ریسرچ کے لئے 100افراد بھرتی کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :لاہورسیالکوٹ موٹروے کی تکمیل پر44 ارب خرچ کرنیکااعلان

اس ریسرچ سے جدید ٹیکنالوجی کا اختراء کیا جائے گا جس کا علی بابا اور اس کے شراکت داروں کو فائدہ پہنچے گا۔علی بابا ایک سال کے اندر بڑی امریکی ریٹیلر کمپنی ایمازون ڈاٹ کام کے مقابل آچکی ہے ۔علی بابا نے گذشتہ سال سنگا پور کی لزاڈا ڈاٹ کام کے 2 بلین ڈالر کے حصص خریدے تاکہ جنوبی ایشیاء میں اپنے ای کامرس مراکز ترقی دے سکے۔علی بابا نے اپنے کلاؤڈ بزنس کو بڑھانے کے لئے گذشتہ سال کیلی فورنیا میں اپنی ڈیٹا سائنس ریسرچ لیب بنا ئی اور اس کے علاوہ یورپ،مشرق وسطی،امریکا،آسٹریلیا،جاپان ،بھارت اور انڈونیشیا میں نئے ڈیٹا سنٹرز کھولے ہیں۔چین کی حکومت نے کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے کے لئے سرکاری معاونت کو ترجیح میں رکھا ہوا ہے اور علی بابا کو بھی بڑی سرکاری معاونت حاصل ہے۔علی بابا کے ستاف میں اس وقت 25 ہزارانجینئرز شامل ہیں اور اس کے دنیابھر میں 2 ارب کسٹمرز ہیں۔علی بابا کو قائم ہوئے 20 سال ہوئے ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
علی بابا گروپ کا ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹرزقائم کرنیکا اعلان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں