مستقبل میں شام اورلبنان کےخلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی،اسرائیل

شمالی محاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذغزہ کی پٹی میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے،وزیرخارجہ
تل ابیب:اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شمالی محاذ پر لبنان اور شام کے ساتھ ایک ہی وقت میں جنگ ہوسکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک کے شمالی محاذ پر اسرائیل کے لیے خطرہ لاحق ہے۔ شامی فوج، ایرانی ملیشیا، حزب اللہ اور لبنانی فوج اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔لائبرمین نے مزید کہا کہ شمالی محاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذ ’غزہ کی پٹی‘ میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں :حوثیوں نے اپنے حلیف سے دوسرااہم ترین کیمپ چھین لیا

ان کا کہنا تھا کہ آنے والا معرکہ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے وہ شمالی محاذ ہو یا جنوبی ہماری فوج دونوں محاذوں پر ایک ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔لائبرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فی الحال جنگ کو ٹال رہا ہے مگر مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے حالات میں کچھ بھی ممکن ہے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
مستقبل میں شام اورلبنان کےخلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی،اسرائیل
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں