کینگروز کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، روہت شرما

گوہاٹی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، کینگروز ٹیم نے دوسرے میچ میں ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعہ کو حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔

ویرات کوہلی کی دھونی کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعہ کو حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
کینگروز کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، روہت شرما
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں