امریکی کانگریس کا پاسداران انقلاب کوبلیک لسٹ کرنےکا مطالبہ

پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کیا گیا تو ایران تنہا ہوجائے گا ،امریکی کانگریس 
واشنگٹن : امریکی کانگریس نے ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرونی ملک سرگرم ’القدس ملیشیا‘ کو دہشت گرد قرار دینے پر اکتفا کرنے کے بجائے پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے متنازع جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی وجہ سے تہران کو سخت عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر پاسداران انقلاب کوامریکا میں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے اور اسے دہشت گرد فوج قرار دیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں ایران دنیا بھر میں تنہا ہو کر رہ جائے گا۔

مزید پڑھیں :مستقبل میں شام اورلبنان کےخلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی،اسرائیل

امریکا میں پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندیاں عاید کیے جانے کے نتائج ایران کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کوئی عسکری ملیشیا نہیں بلکہ ایک منظم عسکری ادارہ ہے جو بحریہ، فضائیہ اور بری فوج پر مشتمل ہے۔ یہ ادارہ ملک میں سب سے بڑی دفاعی صنعت کا نگران ہے۔ ایرانی جوہری پروگرم، بیلسٹک میزائلوں کو اپ گریڈ کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کے پاس ہے۔ براہ راست یا بالواسطہ طور پر لاکھوں افراد پاسداران انقلاب سے مربوط ہیں۔ امریکی پابندیاں ان سب کو متاثر کرسکتی ہیں

Summary
Review Date
Reviewed Item
امریکی کانگریس کا پاسداران انقلاب کوبلیک لسٹ کرنےکا مطالبہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں