خواتین پرچھریوں سےحملہ کرنےوالے ملزم کا ساتھی گرفتار

کراچی: شہر قائد میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں پولیس نے خواتین حملہ کیس میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، ڈی آئی جی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتار کیا ہے اور وسیم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں :مسلمان ہونے یا ثابت کرنےکیلئےنعرہ لگانےکی ضرورت نہیں

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کیے تھے جس کے بعد وسیم گرفتار بھی ہوا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہوکر غائب ہوگیا۔واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی جب کہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
خواتین پرچھریوں سےحملہ کرنےوالےمبینہ ملزم وسیم کا ساتھی گرفتار
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں