دمشق میں پولیس مرکزپرخودکش حملہ،پانچ افرادہلاک،15زخمی

تین حملہ آوروں کی مرکز کے محافظین سے جھڑپ،دونے خودکو اڑانے سے پہلے ہی راہ فراراختیارکرلی،وزارت داخلہ
دمشق:شام میں پولیس کے مرکز پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افرادہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شام کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ دارالحکومت دمشق میں تین خود کش بم باروں نے اپنے آپ کو پولیس کمان کے دفتر کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے، دو ہفتوں کے اندر دمشق میں سکیورٹی فورسز کے مراکز پر یہ اپنی نوعیت کا دورا حملہ ہے۔وزارت داخلہ کے بیان میں واضح کیا گیاکہ مرکز کے محافظین کی حملہ آوروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس پر وہ مرکز میں داخل ہونے سے پہلے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دینے پر مجبور ہو گئے۔

مزید پڑھیں :امریکی کانگریس کا پاسداران انقلاب کوبلیک لسٹ کرنےکا مطالبہ

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے مقام کو سخت گھیرے میں لے لیا۔تقریبا دو ہفتے قبل دمشق کے علاقے المیدان میں پولیس کے ایک شعبے کو دو خود کش دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دعاعش تنظیم کی اس کارروائی میں 13 پولیس اہل کار سمیت 17 افراد مارے گئے تھے۔سال 2011 سے دمشق ملک میں جاری خونی خانہ جنگی سے نسبتا دْور رہا۔ تاہم دارالحکومت کے اطراف میں روپوش شامی اپوزیشن گروپوں کی جانب سے اسے مستقل طور پر راکٹ اaور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
دمشق میں پولیس مرکزپرخودکش حملہ،پانچ افرادہلاک،15زخمی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں