سنجیدہ اور فیملی اسٹیج ڈرامے کیلئے پیشکش کی گئی تو ضرور کام کرنا چاہوں گا‘ نعمان اعجاز

اصلاح نہ کی گئی تو آنے والے وقت میں اسٹیج ڈرامہ بھی زوال کا شکار ہو جائے گا‘ سینئر اداکار
لاہور ۔ سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری سمیت ہر شعبہ زندگی میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ، صرف موقع ملنے کی ضرورت ہے ٹیلنٹ خود کو منوا لیتا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری جس ترقی کے راستے پر گامزن ہے میری دلی خواہش ہے کہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری بھی اسی طرح ہی فروغ پائے ۔ نئے اداکاروں کو سیکھنے کے لئے کوئی پلیٹ فارم میسر نہیں وہ سینئر اداکاروں کو دیکھ کر سیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں کسی معیاری اسٹیج ڈرامے میں بھی کام کروں مگر بد قسمتی سے اب اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت گم کر چکا ہے ،

ناموربالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما چور نکلی

جس دور میں میں نے اسٹیج کیا اس وقت اسٹیج ڈرامے میں گانے کا کوئی تصور بھی نہیں تھا مگر جب سے اسٹیج ڈرامے میں رقص آیا ہے تو ڈرامے کی اصل شکل بگڑ گئی۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ میں تمام ڈرامہ پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیج ڈرامے کی اصلاح کریں ورنہ آنے والے وقت میں اسٹیج ڈرامہ زوال کا شکار ہو جائے گا۔ اگر مجھے کسی سنجیدہ اور فیملی اسٹیج ڈرامے کے لئے پیشکش کی گئی تو میں ضرور کام کرنا چاہوں گا۔مگر اوچھل کود والے ڈرامے میرے بس سے باہر ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سنجیدہ اور فیملی اسٹیج ڈرامے کیلئے پیشکش کی گئی تو ضرور کام کرنا چاہوں گا‘ نعمان اعجاز
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں