مفتی عبدالقوی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان کی مقامی عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ۔
قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت کی جانب سے بار بار بلائے جانے پر بھی مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر آج عدالت نے مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ، پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی روپوش ہوگئے تھے اور ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :نیب ریفرنس :اسحاق ڈارکےبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد بھی کی گئی تھی جس میں ملزم کا بھائی وسم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں جب کہ عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ 16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
قندیل قتل کیس:مفتی عبدالقوی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں