ترک فوج داعش کےزیرکنٹرول شامی صوبےاِدلب میں داخل

ترک فوج اِدلب سے گزرتی ہوئی حلب کے مغربی حصے تک پہنچ سکتی ہے،شامی آبزرویٹری
ادلب:شام کے حالات و واقعات پر نگار رکھنے والے مبصر ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں ترکی کی فوج داخل ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِدلب پر انتہا پسند جہادیوں کا کنٹرول ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ترک فوج اِدلب سے گزرتی ہوئی حلب کے مغربی حصے تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :قحط کے متاثرین کوامداد کی اشد ضرورت ہے، اقوام متحدہ

ترک حکام نے اِدلب میں اپنی فوج کی شروع ہونے والی پیش قدمی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ پیر کو البتہ یہ کہا گیا تھا کہ ترک فوج شام کے شمال مغربی حصے میں نگرانی کی پوسٹیں قائم کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی کہہ چکے ہیں کہ ترکی کے حامی باغی شام میں عسکری مہم کی قیادت کریں گے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ترک فوج داعش کےزیرکنٹرول شامی صوبےاِدلب میں داخل
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں