مول گروپ اورماری پٹرولیم کےمابین معاہدے پردستخط

دونوں کمپنیاں نئے کاروباری مواقع کی تلاش کیلئے بین الاقوامی اپ سٹریم ایکسپلوریشن و پروڈکشن کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھائیں گی
اسلام آباد : ہنگری کے مول گروپ اور ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے مطابق دونوں کمپنیاں مستقبل کے نئے کاروباری مواقع کی تلاش کیلئے بین الاقوامی اپ سٹریم ایکسپلوریشن و پروڈکشن کے شعبے میں باہمی تعاون کو آگے بڑھائیں گی۔معاہدے کی پر وقار تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں دونوں کمپنیوں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔مول گروپ کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اپ سٹریم ڈاکٹر بیریسلاو گاسو جبکہ ماری پٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشفاق ندیم احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں :پابندیوں کےخاتمے کےبعد سوڈان میں پہلی بارڈالرمیں رقوم کی منتقلی

معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں باہمی اشتراک سے پاکستان ،مشرق وسطیٰ ، بر اعظم افریقہ،سی آئی ایس ریجن ( آزاد ریاستوں کی دولت مشترکے خطی)خصوصاً رشین فیڈریشن اور قازقستان میں نئے کاروباری مواقع تلاش کریں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مول گروپ کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اپ سٹریم ڈاکٹر بیریسلاو گاسو کا کہنا تھا کہ مول گروپ تیل و گیس کی تلاش کے 75 سال سے زائد عرصہ کے تجربہ کی حامل کمپنی ہے اور مختلف ممالک میں ہمارے تیل و گیس کی تلاش کے متعدد آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔مول گروپ کے اسی کامیاب تجربہ کی روشنی میں ہم ماری پٹرولیم کے ساتھ اس معاہدے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ماری پٹرولیم کے ایم ڈی/ سی ای او لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشفاق ندیم احمد کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں مول پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری کامیابی سے جاری ہے۔اس معاہدے سے ہم بین الاقوامی سطح پر تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے علاوہ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دیں گے۔مول گروپ کے ریجنل ایڈوائزر برائے مشرق وسطیٰ، افریقہ اینڈ پاکستان علی مرتضیٰ عباس کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مول پاکستان اور ماری پٹرولیم کے مابین طے پانے والا یہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کے مابین تکنیکی و مالی لحاظ سے مضبوط بنیاد فراہم کرے گاجس کی بدولت ہم مستقبل کے مواقع کا تعین کر سکتے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مزید ہائڈرو کاربن کی تلاش کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں تلاش کر نے سے نہ صرف خطے کی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔واضح رہے کہ ماری پٹرولیم کا ایکسپلوریشن و پروڈکشن کے ضمن میں 60 سال سے زائد کا کامیاب تجربہ ہے جبکہ مول پاکستان ملک میں تیل و گیس تلاش کرنے والی سب سے بڑی بین الاقوامی کمپنی ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ انتہائی مستحکم مالی پس منظرکی حامل دونوں کمپنیوں کے اس اشتراک سے بہترین تکنیکی معلومات اوروسیع کاروباری تجربے کے تبادلے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اپ سٹریم کی ترقی کے ضمن میں نئی راہیں کھلیں گی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
مول گروپ اورماری پٹرولیم کےمابین معاہدے پردستخط
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں