وکلا پرتشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر وکلاء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے نیب مقدمات میں شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامی آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے پولیس کے ہاتھوں وکلاء پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔احتساب عدالت نے وکلاء کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روکنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں :ختم نبوت کےعقیدے پرغیرمتزلزل ایمان رکھتے ہیں، شہبازشریف

نیب کورٹ نے ایس ایس پی جمیل ہاشمی اور ڈی ایس پی ادریس راٹھور کے خلاف انکوائری کرنے کے بھی ہدایت کی ہے ۔ عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وکلا کو ناکے پر روکنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
وکلا پرتشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا حکم
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں