ویتنام میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سےہلاکتیں70 تک پہنچ گئی

ہنوئی : ویت نام میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 39 بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ویتنام کے کے 6 صوبوں میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سفری نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 31 زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے اور اب تک 30 ہزار مکانات کو تباہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :ترک فوج داعش کےزیرکنٹرول شامی صوبےاِدلب میں داخل

ویت نام کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق امدادی کارروائیوں میں چھ سو کے قریب فوجی بھی پولیس کے ہمراہ ہیں۔ اسی دوران ویت نام میں ایک اور موسمی طوفان کی آمد متوقع ہے اور اس سے مجموعی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ویتنام میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سےہلاکتیں70 تک پہنچ گئی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں