ہنگامہ آرائی کی آڑ میں حملے کی کوشش کی گئی: نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی پراسکیوشن ٹیم نے شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ جمع کرادی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر مبینہ طور پر ن لیگ لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے وکلا کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔نیب پراسیکیوشن ٹیم نے ہیڈ کوارٹرز کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں :نیب ریفرنسز: نواز شریف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اپنی ابتدائی رپورٹ میں نیب ٹیم نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی اور پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفرعباسی کو دھکے دیئے گئے ۔نیب ابتدائی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم کو ڈائس سے ہٹانے کی کوشش کی گئی اور پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر کے نہ ہٹنے پر دھکے دیئے گئے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ہنگامہ آرائی کی آڑ میں حملے کی کوشش کی گئی: نیب
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں