زہری اور مشتری کل ایک دوسرے کے پاس سے گزریں گے

ڈبلن: نظام شمسی کے دو چمکدار سیارے زہرہ اور مشتری کل ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور ایک موقع پر دونوں ایک ہی بڑے روشن ستارے کی طرح نظر آئیں گے ۔ نظام شمسی میں موجود سیارے زہرہ اور مشتری کل سورج طلوع ہونے سے قبل ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے اور انہیں باآسانی آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔ یہ خوبصورت نظارہ دنیا بھر میں کیا جاسکتا ہے ۔ ویسے تو خلاء میں دونوں سیاروں کا آپس میں فاصلہ لاکھوں میل ہے لیکن دونوں اجرام اس طرح سیدھ میں آ جائیں گے کہ آسمان پر یوں لگے گا جیسے دونوں ایک دوسرے سے محض چند ڈگری کے فاصلے پر ہوں۔ زہرہ اور مشتری کے ایک ساتھ ہونے کا خوبصورت منظر 13 نومبر بروز پیر کو سورج طلوع ہونے سے قبل مشرقی وسطیٰ کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں سیارے بہت قلیل وقت کے لئے ایک ساتھ دیکھے جائیں گے ۔

فضائی آلودگی ہڈیوں کی کمزوری اور قبل ازوقت موت کی وجہ بن سکتی ہے

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ زہرہ اورمشتری کو ایک ساتھ دیکھنے کا خوبصورت منظر مضافاتی علاقوں میں بہتراندازمیں دیکھا جاسکتا ہے جہاں فضائی آلودگی کم سے کم ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں سیارے پہلے ہی بہت چمکدار ہیں اور ایک دوسرے سے بہت زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے ان کی روشنی میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرین فکلیات نے عوام کو آگاہ کیاہے کہ روشن ستاروں کو دوربین کے استعمال کے بغیر بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن قدرت کے اس حسین منظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے دوربین کا استعمال کرکے دونوں چمکدار ستاروں کو واضح انداز میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
زہری اور مشتری کل ایک دوسرے کے پاس سے گزریں گے
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں