پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران خود کو بہترین قائد ثابت کیا ٗجاوید آفریدی
لاہور ۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی نے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیرن سیمی کی بہترین کپتانی کی بدولت ٹیم نے ’پی ایس ایل‘ کے دوسرے ایڈیشن میں شاندار فتح حاصل کی ٗ اس لیے ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ایڈیشن کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال کے درمیان صلح ہوگئی

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران خود کو بہترین قائد ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے ناصرف میدان میں بلکہ اس کے باہر بھی ٹیم کی بہترین قیادت کی اور ان کے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے مضبوط رشتے کے باعث پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں