اسحاق ڈار:غیرحاضری کی وجہ سےمشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سےفارغ

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے ۔ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جب کہ ان کی جگہ اب وزیرداخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے ۔

مزید پڑھیں :شہلا رضا کےخلاف اپوزیشن جماعتوں کا تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ

واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
اسحاق ڈار:غیرحاضری کی وجہ سےمشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سےفارغ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں