عدم توجہ کےباعث ای کامرس پالیسی2سال میں بھی تیارنہ کی جاسکی

اسلام آباد:وزارت تجارت حکام کی عدم توجہ کے باعث گزشتہ 2 سال سے ای کامرس پالیسی فریم ورک تیار نہ کیا جاسکا جب کہ پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں ایف بی آر حکام کی جانب سے ٹیکسوں کے امور سے متعلقہ ڈرافٹ بھی پیش ہی نہیں کیا گیا۔گزشتہ 2 سال سے ای کامرس پالیسی کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور ابھی تک تمام شراکت داروں کی جانب سے تجاویز بھی نہیں دیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ا ی کامرس پالیسی کی تیاری کے لیے ایف بی آر کی جانب سے اس ضمن میں تاخیر کی جا رہی ہے اور

مزید پڑھیں :وفاقی دارالحکومت میں صارف تحفظ کونسل کی فوری تشکیل کامطالبہ

ٹیکسوں کے امور وای ٹرانزیکشنز کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے ابھی تک تجاویز فراہم نہیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر دسمبر 2015 میں ای کامرس فریم ورک کے بارے میں وزارت تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ای کامرس کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ای کامرس پالیسی 2 سال میں بھی تیار نہ کی جاسکی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں