سب کی رائے کا احترام لیکن ریٹائر ہونیکا کوئی ارادہ نہیں :مہندرا سنگھ دھونی

دبئی ۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہونے سے انکار کردیا۔نیوزی لینڈکیخلاف حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سست روی سے بیٹنگ کے بعد خود پر ہونیوالی تنقید کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ سب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے تاہم میں اس وقت کھیل نہیں چھوڑ سکتا کیوں کہ میں پوری طرح فٹ ہوں اور خود کو میدان میں بہتر سمجھتا ہوں۔

عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے:شاہد آفرید ی

دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کا سب سے بڑا محرک میرا کھیل کیلئے جنون اور جذبہ ہے، بہت سے کرکٹرز خداداد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک جاتے ہیں، کوچز کو ایسے پلیئرز کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ ہر ایک تو ملک کیلئے نہیں کھیل پاتا۔دھونی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ نتائج کی بجائے کسی عمل کے جاری رہنے پر یقین رکھتا ہوں، میں نتائج کی بابت زیادہ نہیں سوچتا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سب کی رائے کا احترام لیکن ریٹائر ہونیکا کوئی ارادہ نہیں :مہندرا سنگھ دھونی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں