شاہ رخ خان کا ٹی وی شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا

ممبئی ۔ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی میزبانی میں ٹی وی شو ’’ ٹیڈ ٹاکس انڈیا: نئی سوچ‘‘ 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا نیا ٹی وی شو اس سے قبل دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر شو کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا، بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی اس شو میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں 100 سامعین موجود ہوں گے۔

سنی لیون نے مرد کا روپ دھار لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کی گئی ہیں اگر شو کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل مثبت رہا تو مذید اقساط عکسبند کی جائیں گی اور اگر ردعمل اچھا نہ رہا تو شو کی صرف 7 اقساط ہی آن ایئر کی جائیں گی جس کے بعد سیزن 2 کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
شاہ رخ خان کا ٹی وی شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں