عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے:شاہد آفرید ی

لاہور ۔ سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔ سابق آل رآنڈر کا کہنا تھا کہ وہ عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بھرپور حمایت کریں گے کیونکہ وہ تمام فارمیٹس کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، عمر گل نے بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی لیکن انہیں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہٰذا وہ ان کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے حامی ہیں

پی ایس ایل تھری کا شیڈول جاری، لیگ22فروری سے شروع ہوگی

۔واضح رہے کہ عمر گل کو یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کیلئے شاہد آفریدی کی زیر قیادت پختون ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے:شاہد آفرید ی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں