منزل پانے کی جستجو ہو تو کامیابی ہمیشہ قدم چومتی ہے‘ریچل خان

زندگی میں کبھی کام حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ پروڈیوسر کے پاس نہیں گئی ،کام چل کر میرے پاس آتا ہے ‘ اداکارہ و ماڈل
لاہور ۔ اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ اگر عزم پختہ ہو اور منزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں، بات صرف نیت کی ہے ، اگر آپ کسی کام کا ارادہ کر لیں تو آپ اس کو ضرور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں جن چیزوں کی تمنا کی اور میری نیت کی بدولت خدا نے مجھے وہ ضرور عطاء کیں۔ انہوں نے کہا کہ میری تین فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جن میں سے دو فلموں کا 80فیصد سے زائد کام مکمل ہو تاہے جبکہ ایک فلم کا کام جاری ہے ۔

شاہ رخ خان کا ٹی وی شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا

اس کے علاوہ میں آج کل اپنے بیوٹی سیلون پر زیادہ توجہ دے رہی ہوں کیونکہ میرے روزگار کا اصل ذریعہ بیوٹی سیلون ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی کام حاصل کرنے کے لئے کسی ڈرامہ پروڈیوسر کے پاس نہیں گئی ،یہ میری خوش قسمتی ہے کہ کام چل کر میرے پاس آتا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
منزل پانے کی جستجو ہو تو کامیابی ہمیشہ قدم چومتی ہے‘ریچل خان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں