وفاقی دارالحکومت میں صارف تحفظ کونسل کی فوری تشکیل کامطالبہ

اسلام آباد : غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز (سی پی آئی ڈی) نے اسلام آباد میں صارف کونسل کی تشکیل میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد تحفظِ صارف بل 1995ء4 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ سی پی ڈی آئی کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر عامر اعجاز کے مطابق اسلام آباد تحفظِ صارف بل 1995ء4 کے تحت حکومت نے اسلام آباد میں صارفین کے حقوق کے تعین، آگہی اور تحفظ کے لئے صارف تحفظ کونسل کی تشکیل کرنا تھی

مزید پڑھیں :کم آمدن افراد کیلیے رہائشی منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ

تاہم 22 سال گزرنے کے بعد بھی یہ کونسل تشکیل نہیں دی جا سکی۔قانون پر عملدرآمد کی خاطر وفاقی حکومت نے اسلام آباد تحفظِ صارف رولز2011ء4 میں بنائے تھے تاہم تحفظِ صارف کونسل، اسلام آباد صارف ایسوسی ایشن اور علاقائی صارف ایسوسی ایشنوں کی عدم تشکیل کے باعث اب تک اس میں سمت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔ 

Summary
Review Date
Reviewed Item
وفاقی دارالحکومت میں صارف تحفظ کونسل کی فوری تشکیل کامطالبہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں