پاکستانی چیک پوسٹ پرافغان دہشتگردوں کاحملہ، کیپٹن سمیت 2 اہلکارشہید

راولپنڈی: باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر افغان دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل شہید جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی پوسٹوں پر افغان دہشت گردوں نے حملہ کرکے پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل کو شہید کردیا جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جو واپس افغان سرحد کی جانب فرار ہوگئے ۔

مزید پڑھیں :اسحاق ڈار:غیرحاضری کی وجہ سےمشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سےفارغ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پاکستانی چیک پوسٹ پرافغان دہشتگردوں کاحملہ، کیپٹن سمیت 2 اہلکارشہید
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں