پولینڈ: دارالحکومت میں قومی دن کی تقریب فسادات کی نذرہوگئی

وارسا: پولینڈ میں قومی دن کی رنگارنگ تقریبات ہوئیں۔ دارالحکومت میں ہونے والی تقریب فسادات کی نذر ہو گئی۔ انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت کے مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
پولینڈ میں قومی دن کی تقریبات ملک بھر میں بھرپور طریقے سے منائی گئیں۔ پولینڈ کے صدر، اعلیٰ حکام اور یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ فوجی پریڈ دیکھنے والے بھی پرجوش ہوگئے ۔ ایک لاکھ سے زائد افراد نے آزادی مارچ کیا جبکہ مختلف مقامات پر بارہ ریلیاں نکالی گئیں۔دوسری طرف وارسا میں فسادات بھی پھوٹ پڑے ۔

مزید پڑھیں :مستعفیٰ لبنانی وزیراعظم سعد حریری کا جلد ملک واپسی کا اعلان

انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت کے مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی اور روسی سفارتخانے پر ہلا بول دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ بلٹس اور پانی کی توپ کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پولینڈ: دارالحکومت میں قومی دن کی تقریب فسادات کی نذرہوگئی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں