پی ایس ایل تھری کا شیڈول جاری، لیگ22فروری سے شروع ہوگی

افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائیگا،فائنل 25مارچ کو کھیلا جائیگا
لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ڈرافٹنگ سے ایک گھنٹے پہلے فرنچائز مالکان کو پاکستان سپر لیگ کا شیڈول دے دیا، جس کے مطابق آئندہ سال ٹورنامنٹ 22 فروری سے شروع ہوگا۔افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم دونوں سیمی فائنلز اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ان میں شین واٹسن ،کرس لین اور جے پی ڈومینی شامل ہیں۔چند غیر ملکی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بعد میں پاکستان جانے کے بارے میں تصدیق کریں گے۔

پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ اسٹیج متحدہ عرب امارات ہوگا، ناک آؤٹ مرحلے کے میچ بھی پاکستان میں ہوں گے، جبکہ فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو ہوگا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو ممکن بنانے کے لیے پی ایس ایل کا آغاز دو ہفتے کی تاخیر سے ہورہا ہے۔اس ماہ ملتوی ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز آئندہ سال مارچ میں ہوگی اور دونوں ٹیمیں 29، 31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پی ایس ایل تھری کا شیڈول جاری، لیگ22فروری سے شروع ہوگی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں